عائشہ جہانزیب نے جیو اور خبر ناک کیوں چھوڑا؟
جیو میں انکوائری پر خاموش رہنے کو ترجیح دوں گی، عائشہ جہانزیب
پاکستان کےنجی ٹی وی چینل جیونیوز کے پروگرام خبرناک کی سابق خاتون میزبان عائشہ جہانزیب نے ادارہ کیوں چھوڑ دیا؟ اور اُن کو کسی کامیڈی شو کی پہلی خاتون میزبان کے طور پر اپنے سفر میں کیا مشکلات پیش آئیں؟ اِن سوالوں کے جواب دیئے ہیں عائشہ جہانزیب نے نیوز 360 کو دیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں۔
عائشہ جہانزیب کا کہنا ہے کہ اُنہیں مختلف چینلز سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن اُنہوں نے کسی چینل کے ساتھ فی الحال معاہدہ نہیں کیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ’آنے والا وقت بتائے گا کہ وہ کہاں ہوں گی اور اللہ اُن کے لیے بہترین راہ نکالے گا۔‘
نیوز 360 کے نامہ نگار دانیال راٹھور نے عائشہ جہانزیب کا تفصیلی انٹرویو کیا ہے آپ بھی ضرور دیکھیے۔
یہ بھی دیکھیے
نیوز چینلز نے ٹی وی کو ایڈیٹ باکس بنا دیا