اسپیس ایکس نے خلاء میں 143 سیٹلائٹس بھیج کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

فیلکن نائن راکٹ کے ذریعے مختلف اشکال اور جسامت کی 143 سیٹلائٹس خلاء کے لیے روانہ کی گئیں۔

خلاء کے لیے نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے والے امریکی ادارے اسپیس ایکس نے خلاء میں 143 سیٹلائٹس بھیج کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اسپیس ایکس نے فیلکن نائن راکٹ کے ذریعے مختلف اشکال اور جسامت کی 143 سیٹلائٹس خلاء کے لیے روانہ کیں۔ درجنوں سیٹلائٹس کوایک ہی راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجے جانے سے عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرون مشن شدید موسمی حالات کے باعث سنیچر سے تاخیر کا شکار ہے تاہم امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کینویرل اسپیس فورس اسٹیشن پر اسپیس لانچ کمپلیکس فورٹی سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔

اسپیس ایکس کے بیان کے مطابق مشن کے ایک حصے پر مجموعی طور پر133 تجارتی سیٹلائٹس اور کمپنی کے اپنے 10 اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو مدار میں رکھا جائے گا۔ اسٹار لنک سیٹلائٹس کا مقصد قطبی خطوں میں رہنے والوں کو بہتر کوریج فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ناسا کا چاند پر پانی دریافت کرنے کا دعوی

کمپنی 2027 تک اسٹارک لنک مصنوعی سیارہ کے ساتھ زمین کے مدار میں 12 ہزار سیٹلائٹس کا نیٹ ورک قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس سے قبل 2017 میں انڈیا کے ایک راکٹ کے ذریعے 104 سیٹلائٹس بھیجی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں امریکی خلائی ادارے ناسا اور چینی اسپیس ایکس کا پہلا مشترکہ مشن لانچ کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر