منفرد انداز نے پارٹی گرل کو انڈیا میں بھی مشہور کرادیا
انڈین پولیس نے دنانیر کی ویڈیو سے متاثر ہوکر ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کردی۔
پاکستان کی پارٹی گرل دنانیر کے چرچے انڈیا میں بھی ہونے لگے ہیں۔ انڈین پولیس ہو یا برانڈز ہر کوئی دنانیر کے انداز کا فین ہوگیا ہے۔ دنانیر کہتی ہیں کہ وہ عام طور پر اس طریقے میں بات نہیں کرتیں جیسے ویڈیو میں کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پارٹی گرل کے منفرد انداز میں کہے گئے محض 3 جملوں نے اسے راتوں رات مشہور کردیا۔ نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک انڈیا میں بھی پارٹی گرل کے چرچے ہونے لگے ہیں۔
انڈین پولیس نے دنانیر کی ویڈیو سے متاثر ہوکر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کردی۔ ریاست اترپردیش کی پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پولیس موبائل کی تصویر اور ایمرجنسی نمبر شیئر کیا۔ پیغام میں لکھا کہ ‘یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور اگر لیٹ نائٹ پارٹی ہورہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو یہ ہمارا نمبر ہے’۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹوئٹ میں دنانیر کے جاری کردہ ہیش ٹیگ ‘پاوری ہورہی ہے’ کا بھی استعمال کیا گیا۔
Late night #PawriHoRahiHai aur aap disturb ho rahe toh call karein 112 pic.twitter.com/vc74SmtDmF
— Call 112 (@112UttarPradesh) February 14, 2021
انڈین برانڈز کی جانب سے بھی پارٹی گرل کے جملوں کو تشہیر میں استعمال کیا جارہا ہے۔
اس سے پہلے انڈین موسیقار یش راج مکھاٹے وائرل ویڈیو پارٹی ہورہی ہے پر گانا بھی بناچکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے سے وائرل ہونے والی ویڈیو کے باعث دنانیر کی سوشل میڈیا پر اب تک پارٹی چل رہی ہے ۔ دنانیر نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کردی جبکہ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ‘پاوری ہورہی ہے’ اب تک ٹرینڈ کررہا ہے۔
These past few days have got me feeling like…. #pawrijarihai ??? pic.twitter.com/fQw0sdlSCY
— Dananeer Mobeen 🌻 (@DananeerM) February 15, 2021
دنانیر کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں انہوں نے جان کر مزاحیہ انداز اختیار کیا تاکہ لوگوں کو ہنسا سکیں۔ پارٹی گرل نے کہا کہ عام طور پر وہ اس لہجے میں بات نہیں کرتیں۔
یہ بھی پڑھیے
pawrihoraihai# سوشل میڈیا پر پارٹی گرل نے ٹرینڈ بنادیا
دنانیر اپنی شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختلف برانڈز کی تشہیر بھی کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
پارٹی گرل کی چار سیکنڈ کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک 36 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لاکھوں افراد نے ویڈیو کو لائیک اور شیئر کیا۔