بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے کارکن درخت پر چڑھ گیا

پاکستان میں پولیو مہم کا آغاز 1994 میں ہوا تھا جس کے بعد ملک میں پولیو کی بیماری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

پولیو کی بیماری کو پاکستان سے ختم کرنے کے لیے حکومت اور پولیو کی ٹیم کے کارکنان بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ اس کی حالیہ مثال پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں جاری پولیو مہم ہے جس کے دوران پولیو کی ٹیم کا کارکن بچے کو قطرے پلانے کے لیے درخت پر چڑھ گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’وسیب ایکسپلور‘ نے تصاویر شیئر کی ہیں جن میں پولیو ٹیم کی سخت محنت اور شہریوں کے عدم تعاون کا برتاؤ دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیو ٹیم کا کارکن بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے بچے کا پیچھا کرتے ہوئے درخت پر چڑھ گیا ہے۔

ٹوئٹر صارفین اس پولیو کارکن کی محنت اور لگن کی تعریف کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کی سڑکوں پر ریورس گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل

جبکہ کئی صارفین اس تصویر پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔

پاکستان میں پولیو مہم کا آغاز 1994 میں ہوا تھا جس کے بعد ملک میں پولیو کی بیماری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر