ملتان سلطانز کے ترانے نے ٹیم کی قسمت کھول دی

ملتان سلطانز کا ترانہ ٹیم کے لیے جیت کا ترانہ ثابت ہوا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کا ترانہ کیا جاری ہوا ٹیم فارم میں آگئی اور ترانہ جاری کیے جانے والے دن ہی پی ایس ایل کا پہلا میچ بھی جیت گئی۔ 

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کو شروع ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے لیکن ٹیمز کے ترانوں کی ریلیز کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ گذ شتہ روز ملتان سلطانز کا ترانہ ریلیز کیا گیا جوکہ ٹیم کے لیے جیت کا ترانہ ثابت ہوا۔ ترانے نے ٹیم کو پہلی فتح سے ہمکنار کرادیا۔ ترانے ‘تک میڈا سوہنا’ میں معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ اور سوچ بینڈ کے عدنان دھول نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قلندرز نے جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا جسے سلطانز نے 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔ ملتان کی جانب سے نمایاں اننگز ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے کھیلی تھی۔ محمد رضوان نے 49 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا پی ایس ایل میچز میں جیت کا فارمولا ہدف کا تعاقب ہے؟

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے اب تک پی ایس ایل میں 3 میچز کھیلے ہیں جن میں سے صرف ایک جیتا ہے۔

متعلقہ تحاریر