کیا رونالڈو اور میسی کے دور کا اختتام ہونے والا ہے؟

چمپیئنز لیگ میں رونالڈو اور میسی کو نہ دیکھنا مداحوں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کی ٹیمز چمپیئنز لیگ سے باہر ہوگئی ہیں۔ فٹبال شائقین اسے دونوں اسٹارز کے عہد کا اختتام قرار دے رہے ہیں۔

سال 2004 کے بعد چمپیئنز لیگ کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ رونالڈو اور میسی کی ٹیمز کواٹر فائنلز کا حصہ نہ بنی ہوں۔

بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے درمیان ہونے والے میچ میں پی ایس جی نے بارسلونا کو شکست سے دو چار کردیا۔ میسی نے اپنی ٹیم کے لیے ایک گول کیا لیکن پینلٹی کک میں چوک گئے جوکہ جیت کے لیے لازمی تھی۔ دونوں ٹیموں نے میچ میں ایک ایک گول کیا لیکن پی ایس جی کی مجموعی پرفارمنس بلورسلونا کے مقابلے بہتر قرار پائی گئی۔ اس اہم ترین ہار نے مداحوں کی میسی سے وابستہ امیدوں کو توڑ دیا۔

دوسری جانب رونالڈو کی ٹیم کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یووینٹس کی ٹیم لیگ کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔ چمپیئنز لیگ میں رونالڈو نے 5 مرتبہ جبکہ میسی نے 4 مرتبہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانیوں کو ویزے دے گا؟

فٹبال کے مداحوں کو تقریباً 15 سال بعد چمپیئنز لیگ کا کواٹر فائنل رونالڈو اور میسی کے بغیر دیکھنا پڑے گا جو کہ ایک بڑا دھچکا ہوگا۔ شائقین فٹبال کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ رونالڈو اور میسی اپنی عمر کے اس دور تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے ان کے فٹبال کیئریر کا اختتام اب قریب تر دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کی عمر 36 برس جبکہ لیونل میسی کی عمر 33 سال ہوگئی ہے۔

متعلقہ تحاریر