سندھ میں مزید 5 نئے اضلاع اور 7 تحصیلیں بنانے کی تیاریاں
مجوزہ اضلاع میں میہڑ، کھپرو، ماتلی، حاکم آباد، شہدادپور اور چھاچھرو شامل ہیں، 6 نئے اضلاع کے بعد 7 شہروں کو تحصیلوں کا درجہ دینے کا بھی امکان ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں مزید 5 نئے اضلاع بنائے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مجوزہ 5 نئے اضلاع میں میہڑ، کھپرو، ماتلی، حاکم آباد، شہدادپور اور چھاچھرو شامل ہیں۔
اِس کے علاوہ جنوبی سندھ کے 7 شہروں کو تحصیلوں کا درجہ دینے کا بھی امکان ہے جس کے لئے کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ھے۔
زرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے یکم اپریل کے بعد ایک سیاسی جلسے میں اعلان متوقع ہے۔اس بارے میں زرائع کا یہ بھی کہناہے کہ ضلع دادو کو تقسیم کرکے میہڑ کو ضلع بنایا جائے گا جب کہ نیا بننے والا ضلع میہڑ، رادھن، سیتا، گاجی کھاوڑ اور میہڑ تحصیل پر مشتمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ضلع سانگھڑ کو توڑ کر کھپرو اور شہدادپور کو ضلعے کا درجہ دیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ ضلع کھپرو جام نواز علی، کھاہی اور کھپرو تحصیلوں پر مشتمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
ہلکا بستہ پروگرام متعارف کرادیا لیکن عمل درآمد نہیں ہوسکا
اسی طرح ضلع شہدادپور ٹنڈوآدم، شاہ پور چاکر اور شہدادپور تحصیلوں پر مشتمل ہوگا اور ضلع حاکم آباد نیوسعیدآباد اور بینظیر آباد سمیت سرھاڑی تحصیلوں پر مشتمل ہوگا۔
ضلع چھاچھرو ننگرپارکر، چھاچھرو اور تڑ مبارک تحصیل پر مشتملوں ہوگا۔
بدین کی تحصیل ماتلی اور سانگھڑ کی تحصیل کھپرو اور شہداد میں شہریوں کی جانب سے کئی سالوں سے مذکورہ تحصیلوں کو ضلعے کا درجہ دئیے جانے کے حوالے سے تحاریک جاری تھیں۔









