نور بخاری اور زویا ناصر کی انسٹا فائٹ
سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ میں نے ماضی میں کافی غلطیاں کی ہیں اور اس کے لیے میں شرمندہ بھی ہوں۔

پاکستان کی سابق اداکارہ نور بخاری سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس کی وجہ سے اکثر زیربحث رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک دلہن کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں اُنہوں نے دلہن کے لباس پر تنقید کی تھی۔ اِس کے دفاع میں پاکستانی اداکارہ زویا ناصر میدان میں کود پڑیں اور نور بخاری پر تنقید کرنے لگیں۔
نور بخاری نے ماضی قریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرلی تھی اور مذہب کو اپنے اوپر حاوی کر لیا تھا۔ اداکار نور بخاری نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے جس تصاویر میں اداکارہ نے شادی کے جوڑے پر تنقید کی ہے۔

اداکار زویا ناصر نے اپنے انسٹاگرام پرپوسٹ کرتے ہوئے نور کی رائے کی مذمت کی اور کہا کہ کسی کو بھی حق نہیں ہے کہ وہ دوسروں کے انتخاب پر تنقید کرے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
منال خان کی تصاویر پر تنقید کرنے والی نور بخاری کی تصویر پر تنقید
ہر لڑکی کو حق ہے کہ وہ شادی جیسے خاص دن پر اپنے لباس کا خود انتخاب کرے۔ اداکارہ زویا ناصر نے مذید کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ نور بخاری نے اپنی زندگی میں کتنی غلطیاں کی ہیں۔
اداکار زویا ناصر کے جواب کے فورا بعد ہی سوشل میڈیا کے متعدد صفحات اور بلاگرز نے اس کے بارے میں بات کرنا شروع کردی۔
سابقہ اداکارہ نے انسٹا گرام پر معذرت خواہانہ جواب لکھا جس میں انہوں نے لباس پر تنقید کرنے کے لئے زویا ناصر سے اپنی غلطی کی مافی مانگی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں کافی غلطیاں کی ہیں اوراس کے لیے میں شرمندہ بھی ہوں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ وہ بھی دن تھے جب دلہنیں اپنی حیا اور شرم کی وجہ سے خوبصورت دکھا کرتی تھیں اور اُنہیں آج کل لوگ یاد کرتے ہیں۔ اس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ‘ غلط کو غلط مت کہو کیوں کہ لوگ بُرا مان جاتے ہیں۔‘
اداکارہ زویا نے فروری میں جرمن بلاگر کرسچن بیتزمان سے منگنی کی تھی جرمن بلاگر کرسچن بیتزمان نے پاکستان میں تقریبا ایک سال گزارنے کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نور بخاری نے سوشل میڈیا پر اُن غلطیوں کو سب کے سامنے تسلیم کیا جو اُن کے مطابق غلطیاں تھیں لیکن یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کیا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کسی کو اُس کے لباس کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنانا درست ہے؟









