سون ہیونگ من مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداحوں کا ہدف تنقید
ٹوٹہنم ہوٹسپر فٹبال کلب کے اسٹار سون ہیونگ من میچ کے واحد اسکورر تھے۔
انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال کلب ٹوٹنہم ہوٹسپر کی طرف سے جنوبی کوریا کے کھلاڑی سون ہیونگ من کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداحوں نے نسل پرستی کا نشانہ بنایا ہے جو کہ فیفا کے قوانین کے خلاف ہے۔ اتوار کے روز مانچسٹر یونائیٹڈ سے کھیلے گئے میچ میں سون ہیونگ من میچ کے واحد اسکورر تھے کیونکہ ان کی ٹیم 3-1 سے ہار گئی تھی۔
فٹبال کلب ٹوٹہنم ہوٹسپر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل اور سن ہیونگ من کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پوسٹ پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداحوں نے فیفا کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نسل پرست تبصرے کیے ہیں۔
ٹوٹہنم ہوٹسپر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر نسل پرست تبصروں کی مذمت کی ہے۔
Another matchday and more abhorrent racial abuse suffered by one of our players. This has again been reported to the platforms and we shall now undertake a full review alongside the Premier League to determine the most effective action moving forward.
We stand with you, Sonny. pic.twitter.com/fNBpSykJJo
— Tottenham Hotspur (@SpursOfficial) April 11, 2021
یہ بھی پڑھیے
سرطان کے 2 سال بعد ریکاکو ایکی ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائڈ
گذشتہ ہفتے بھی ٹوٹہنم ہوٹسپر کے محافظ سنچز کو نسل پرستی کا نشانہ بنانے کے بعد فٹبال کلب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کارروائی کی درخواست کی تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی آن لائن نفرت سے نمٹنے کے لئے ’کِک اِٹ آؤٹ‘ کے اقدام پر کاربند ہے۔ ساتھ ہی ان مباحثوں کو جاری رکھنے اور فٹبال میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنے کے منتظر ہیں۔
ادھر انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال اکتوبر اور دسمبر کے درمیان 66 لاکھ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔









