فائزر ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت کیوں ہے؟

ویکسین کی تیسری خوراک سے متعلق تحقیق کی جارہی ہے۔

کرونا کی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز نے ایک طرف خطرے کی گھنٹی بجادی ہے تو دوسری جانب دوا ساز کمپنی فائزر نے اپنی ویکسین موڈرنا کی تیسری خوراک بھی لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 

دنیا بھر میں کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ وبا نے اب تک 30 لاکھ سے زیادہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ایک طرف کچھ ممالک میں ویکسین کی فراہمی سے متعلق مسائل درپیش ہیں جبکہ دوسری جانب دوا ساز کمپنی فائزر نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین موڈرنا کی تیسری خوراک لینے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

امارات میں چینی ویکسین کی تیسری خوراک کیوں لگائی گئی؟

سربراہ فائزر البرٹ بورلا کے مطابق مستقبل قریب میں لوگوں کو ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ تیسری خوراک 2 خوراکیں لینے کے 6 سے 12 ماہ کے درمیانی عرصے میں لگائی جائے گی تاہم حتمی فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔ البرٹ بورلا نے سالانہ ویکسین لگوانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ویکسین کی تیسری خوراک سے متعلق تحقیق جاری ہے۔ ویکسین لگوانے والے 12 ہزار سے زیادہ افراد کے وقتاً فوقتاً ٹیسٹ لیے جارہے ہیں اور ساتھ ہی ان سے معلومات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فائزر اپنی ویکسین کو وائرس کے خلاف 91 فیصد تک موثر قرار دے چکی ہے۔

ادھر برطانوی دواساز کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ 80 لاکھ افراد میں سے 30 افراد کو خون جمنے یعنی بلڈ کلاٹنگ کی شکایت ہوئی، جس سے 7 افراد کی موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ تحاریر