آمنہ الیاس کے رمضان کی مناسبت سے سماجی پیغامات
آمنہ الیاس کی حالیہ انسٹاگرام ویڈیوز پر لائیکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس رمضان المبارک میں اپنی مزاحیہ طرز کی ویڈیوز بنا کر اہم سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی دکھائی دے رہی ہیں۔ حالیہ ویڈیوز میں انہوں نے معاشرے میں لوگوں کی غیبت کی عادت اور آوازیں کسنے کو موضوع بحث بنایا ہے۔
آمنہ الیاس کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈلز میں ہوتا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ رمضان المبارک میں بھی اداکارہ نے اس کام کو جاری رکھا ہوا ہے۔ پچھلے دنوں آمنہ الیاس نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے لوگوں کو غیبت سے پرہیز کرنے کا درس دیا۔ اس ویڈیو میں آمنہ الیاس اپنے دوستوں کے ہمراہ بیٹھی نظر آتی ہیں لیکن جب وہ وہاں سے اٹھتی ہیں تو وہی دوست آمنہ کی برائیاں کرنے لگتے ہیں جسے وہ سن لیتی ہیں، غصے میں واپس پلٹتی ہیں تو پھر وہی منہ پر تعریف کرنے لگتے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
آمنہ الیاس سماجی مسائل پر متحرک
اسی طرح ایک اور ویڈیو میں آمنہ نے معاشرے میں لوگوں کی آوازیں کسنے کی عادت پر روشنی ڈالی ہے۔ ویڈیو کے ذریعے آمنہ الیاس نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہمارے معاشرے میں سڑک پر آوازیں کسنے کی عادت صرف لڑکوں میں نہیں اب لڑکیوں میں بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ بعض اوقات بات مذاق کی حد تک رہتی ہے لیکن اکثر اوقات اس سے کسی کی دل آزاری بھی ہوجاتی ہے، لہٰذا اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔
View this post on Instagram
آمنہ الیاس کی ان دونوں ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کررہے ہیں۔ غیبت کے موضوع پر بنی ویڈیو کو ایک دن میں 86 ہزار سے زیادہ لوگوں نے دیکھا جبکہ ‘کہیں پر نگاہیں کہیں پر نشانہ’ کے کپشن کے ساتھ شیئر کردہ ویڈیو پر بھی لائیکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔