آبادی میں اضافے پر کنگنا رناوت اور سلونی گور آمنے سامنے
مزاحیہ اداکارہ نے کنگنا رناوت کو ان کے بھائی بہن گنوادیئے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے انڈیا میں تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو سزا دینے کے مطالبے پر مزاحیہ اداکارہ سلونی گور میدان میں آگئیں اور انہیں ان کے دونوں بھائی بہن یاد دلادیئے۔
کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر و بیشتر شہ سرخیوں میں رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈیا میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کو ایک مشورہ دیا جسے صارفین مذاق میں ٹال رہے ہیں۔
اداکارہ نے پچھلے دنوں اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ انڈیا کے حالیہ بحران کے پیش نظر آبادی پر قابو پانا ضروری ہے۔ ریاست کو چاہیے کہ تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو قید کی سزا سنائے یا جرمانہ عائد کرئے۔
We need strict laws for population control, enough of vote politics it’s true Indira Gandhi lost election and later was killed for taking this issue head on she forcefully sterilised people but looking at crisis today at least there should be fine or imprisonment for third child.
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) April 20, 2021
یہ بھی پڑھیے
کاسٹنگ کاؤچ پر پراچی دیسائی اور کنگنا رناوت ہم آواز
کنگنا رناوت کے اس بیان پر جہاں سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے وہیں مزاحیہ اداکارہ سلونی گور نے بھی کنگنا کو ان کے بھائی بہن گنوادیئے۔ رنگولی رناوت اور اکشت رناوت کے نام سامنے آنے کے بعد کنگنا رناوت نے کہا کہ ان کے دادا کے 8 بھائی بہن تھے ان دنوں بہت سے بچے مرتے تھے۔ جنگلوں میں جانور زیادہ اور انسان کم ہوتے تھے لیکن اب صورتحال مختلف ہے۔ ہمیں بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بھی بدلنا ہوگا۔ چین کی طرح آبادی پر قابو پانے کے لیے سخت قوانین بنانے ہوں گے۔
No wonder your comedy is a joke on you,my great grandpa had 8 siblings in those days many children used to die, in jungles there were more animals hardly any humans, we must change with changing times, need of the hour is population control like China we should have strong rules.
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) April 20, 2021
کنگنا رناوت نے سلونی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ ایسے اہم ترین موضوعات کو سمجھ سکیں تو زندگی میں کچھ مثبت کام کرسکتے ہیں۔ لوگوں کی کمزوریوں کا مذاق اڑا کر خود کا پیٹ پالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
If you could understand complex topics like these you would do something worth while with your life not mock people their vulnerabilities their hard earned success to feed yourself, you clearly don’t know any better, little annoying dumb fool …
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) April 20, 2021
واضح رہے کہ سلونی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اکثر اپنی ویڈیوز میں کنگنا رناوت کا روپ دھار کر ان کی نقل کرتی ہیں۔









