15 سال کی عمر میں پہلی کتاب لکھی، ڈاکٹر عامر لیاقت
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی کے مشہور میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ’میں نے 15 سال کی عمر میں پہلی کتاب لکھی تھی اور میں اب تک 6 کتابیں لکھ چکا ہوں۔‘
نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ’میرے گھر والوں کا تعلق بھی سیاست سے تھا۔ 2002 میں نے شاہد درانی کو شکست دے کر الیکشن جیتا تھا۔ میں نے 2007 میں استغفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد میں نے 10 سال تک سیاست نہیں کی تھی۔ 2018 میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر سیاست میں دوبارہ قدم رکھا۔‘
عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے میں نے یہ ٹرینڈ شروع کیا تھا جہاں چاروں فرقوں کے علماء کو ایک ساتھ ایک ہی شو میں بیٹھایا جائے۔
ان کے مطابق کسی بھی عورت کو یہ پورہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے گھر کے لیے جو فیصلہ کرنا چاہے وہ کرے اور اگر وہ اپنے شوہر کے مشورے سے فیصلہ کررہی ہے تو پھر کسی کو بولنے کا کوئی حق نہیں۔ کیونکہ اس کا ذمہ دار اس کا شوہر ہے کوئی مولوی اس کا ذمہ دار نہیں ہے۔
یہ بھی دیکھیے