رز احمد نے اہلیہ کے بال سنوار کر میلہ لوٹ لیا

آسکرز ریڈ کارپٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد عرف رز احمد نے آسکر ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر اہلیہ کے بال سنوار کر دنیا بھر کے فوٹو گرافرز کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کی تقریب ہر سال کسی نہ کسی اہم واقعے کے باعث یادگار بن جاتی ہے۔ اس مرتبہ بھی آسکر کے ریڈ کارپٹ پر ایک ایسا لمحہ دیکھنے کو ملا جو فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد جوکہ رز احمد کے نام سے شہرت رکھتے ہیں اور فلم ساؤنڈ آف میٹل کے لیے بہترین اداکار کے طور پر نامزاد ہیں، جب اپنی اہلیہ کے ہمراہ آسکر کی ریڈ کارپٹ کی تقریب کے لیے پہنچے تو فوٹو گرافرز نے جوڑے کی تصاویر لینا شروع کردیں۔ رز احمد نے انہیں فوری طور پر رک جانے کی درخواست کی اور اہلیہ فاطمہ کے بال سنوارنے لگے۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا کے باعث فلموں کے ایوارڈز آسکر فلم کی طرح نشر

یہ لمحہ اس قدر انوکھا تھا کہ فوٹوگرافرز ویڈیو بناتے رہے۔ چند سیکنڈ بعد اداکار نے بال ٹھیک کرلیے تو تصاویر کے لیے پوز دیتے ہوئے پرمزاح انداز میں کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے آفیشل اسٹائلسٹ ہیں۔

 یادگار لمحے کو وہاں موجود متعدد فوٹو گرافرز نے کیمروں میں قید کرلیا اور چند سیکنڈز کی یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ رز احمد نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے پچھلے برس نہایت سادگی سے ناول نگار فاطمہ فہیم سے شادی کرلی ہے۔

متعلقہ تحاریر