یاسرہ رضوی کا حاملہ ہونا خبر بن گیا لیکن اسکرپٹ نہیں
‘یاسرہ رضوی کا کہنا ہے کہ ’میں ایک ننھے مہمان کی آمد کا انتظار کر رہی ہوں۔ ایک ماں کے لیے اپنے بچہ کا انتظار کرنا آدھی خدمت ہے اور صبر کرنا اس کا واحد راستہ ہے۔
پاکستانی اداکارہ اور مصنفہ یاسرہ رضوی آج کل اپنی حاملہ ہونے والی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث ہیں حال ہی میں اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں پر مداحوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ یاسرہ رضوی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور مداحوں کو ماں بننے سے متعلق اشارہ دیا ہے۔ ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اداکارہ تصاویر میں ڈرامے کی اسکرپٹ پڑھتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ایک تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے سوال لکھا کہ ’پیدائش ہوگی کہ نہیں؟‘
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ارسا غزل نے ساجد شاہ کو دوسرا ہم سفر چن لیا
دوسری تصویر میں اداکارہ یاسرہ رضوی نے لکھا ہے کہ ’میں ایک ننھے مہمان کی آمد کا انتظار کر رہی ہوں۔ ایک ماں کے لیے اپنے بچہ کا انتظار کرنا آدھی خدمت ہے اور صبر کرنا اس کا واحد راستہ ہے۔‘
View this post on Instagram
ان تصاویر پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے یاسرہ رضوی کو حاملہ بنے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر حاملہ ہونے والی خبروں کے متعلق کہا ہے کہ ’ہمارے ملک میں خبر کے قابل یہ ہے کہ میں حاملہ ہوں۔ ہم بحیثیت قوم شادی اور بچے پیدا کرنے کی صلاحیتوں میں مبتلا ہیں۔‘

یاسرہ رضوی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز ایک مصنف کی حیثیت کیا تھا۔ اداکارہ نے اپنے ڈرامے کیریئر کا آغاز ’می رقصم‘ سے کیا تھا۔









