فواد عالم 4 ففٹیز کو سنچریز میں بدلنے والے پہلے ایشیائی بلے باز
55 سالوں میں فواد عالم وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی ابتدائی 4 ففٹیز کو سنچریز میں بدلا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فواد عالم ٹیسٹ کیریئر میں ابتدائی 4 نصف سنچریز کو سنچریز میں بدلنے والے پہلے ایشیائی اور چھٹے عالمی بلے باز بن گئے ہیں۔
زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کی ہے جو ان کے کیریئر کی چوتھی سنچری ہے۔ زمبابوے کے خلاف سنچری بنانے کے ساتھ ہی فواد عالم نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔ 55 سال کے عرصے میں فواد عالم وہ واحد ایشیائی بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی ابتدائی 4 ففٹیز کو سنچریز میں بدلا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا
رواں برس فواد عالم کی یہ دوسری سنچری ہے جبکہ گذشتہ 5 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 3 بار 100 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
Fawad Alam’s century was his second in Tests this year, and his third in his last five Tests!
What a run he’s on! 🌟#ZIMvPAK pic.twitter.com/4f90uu6BVI
— ICC (@ICC) April 30, 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دنیائے کرکٹ میں اس سے قبل 6 کھلاڑی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں تاہم فواد پہلے پاکستانی اور پہلے ایشیائی بلے باز ہیں جنہوں نے یہ کارنام سرانجام دیا ہے۔
کھیلوں کے معروف تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد عالم کو ان کی چوتھی سنچری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاباش دی ہے۔
Fantastic Fawad, Fourth test hundred no 50 in his career. @iamfawadalam25 Shabash👏👏👏👏 pic.twitter.com/r3a7PqwRdl
— Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) April 30, 2021
کھیلوں کے ایک اور نامہ نگار مرزا اقبال بیگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد عالم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جیسے آپ ٹی وی سیریل ’خودکش محبت‘ میں ہیرو دکھائی دے رہے ہیں ویسے ہی ساڑھے 10 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میں بھی آپ کی واپسی ایک ہیرو جیسی ہے۔‘
After his return to test cricket with a gap of ten and half years @iamfawadalam25 besides being the cricketing hero is appearing as hero in Tv serial “Khudkush Mohabbat” pic.twitter.com/n3Q01Wmkqh
— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) April 30, 2021
کھیلوں کے معروف صحافی ڈاکٹر نعمان نیاز نے فواد عالم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں طارق عالم، رفعت عالم، منصور اختر اور وحید مرزا کی جانب سے فواد عالم سے معذرت کرتا ہوں جن کی وجہ سے ان کے 11 سال ضائع ہوئے ہیں۔ ہمارے لیے یہ شرمندگی کا باعث ہے کہ ایک جرم ہمارے سامنے ہورہا ہو اور ہم ایک طرف کھڑے ہوجائیں۔‘
Tariq Alam, Riffat Alam, Mansoor Akhtar & Waheed Mirza bhai at least I should apologise on behalf of all those who wasted @iamfawadalam25 ‘s 11 years. Shame for all of us. We stood as bystanders when crime was being done in front of us. Well done Fawad. @iRashidLatif68
— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) April 30, 2021
فواد عالم نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف سنچری اسکور کی تھی لیکن اس کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ اب 10 سال کے بعد انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔ فواد عالم اب تک سری لنکا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سنچری اسکور کرچکے ہیں۔









