گوگل نے ورک فرام ہوم سے ایک ارب ڈالر بچالیے
عالمی سرچ انجن وبا کے دور میں خوش قسمت رہا۔
![گوگل پاکستان رجسٹرڈ](https://news360.tv/wp-content/uploads/2021/05/گوگل.jpg)
کرونا نے دنیا کے متعدد کاروبار تباہ کردیئے لیکن گوگل کو فائدہ پہنچا دیا۔ وبا کے باعث گوگل کی پچھلے سال سے شروع ہونے والی ورک فرام ہوم کی پالیسی نے ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ کی بچت کرادی۔
گذشتہ برس کرونا وبا نے کئی بڑی کمپنیز کو بھاری نقصان پہنچایا۔ دنیا کے بڑے بڑے کاروبار ڈوب گئے، متعدد کمپنیز کا دیوالیہ ہوگیا لیکن عالمی سرچ انجن گوگل اس حوالے سے خوش قسمت رہا۔
وبا کے کیسز بڑھنے پر پچھلے برس سے گوگل نے عالمی سطح پر اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت دے دی۔ مراعات کا سلسلہ ختم ہوگیا۔ بے پناہ سہولیات سے لیس گوگل آفس کو جب تالے لگے تو کمپنی کا خرچہ کم ہوگیا۔ اس ایک سال میں گوگل نے ورک فرام ہوم کی پالیسی سے ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ کی رقم کی بچت کرلی۔
Google saved nearly $1 Billion with work from home.
Mint: How much Google is saving a year as employees work from home.https://t.co/181sbksZfA— Mohan Red (@MrRedOnly) April 29, 2021
یہ بھی پڑھیے
گوگل اور فیس بک اب خبریں خریدیں گے
گوگل کی اس بچت کے پیچھے اشتہاری مہمات کو کم کرنا، آن لائن ایونٹ کرانا اور ملازمین کی سفری سہولیات پر خرچہ ختم ہونے کے علاوہ متعدد اسباب شامل ہیں۔ اس بڑی بچت کے باوجود بھی گوگل ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم کی پالیسی پر عمل درآمد کرانے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر نے اپنے تمام ملازمین کو تاحیات گھر سے کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔