ترکی میں لاک ڈاؤن کے باعث ایسرا بیلجک بھی افسردہ
ترکی میں 29 اپریل سے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہوا ہے جو 17 مئی تک نافذ رہے گا۔

کرونا کی وباء کی تیسری لہر کے پیش نظر ترکی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بیلجک نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لاک ڈاؤن سے پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔
ترکی میں 29 اپریل سے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہوا ہے جو 17 مئی تک نافذ رہے گا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ترک اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث اداس نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ارطغرل کے بعد کیا حلیمہ ہوں گی پاکستانی نوسربازوں کا شکار؟
گذشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث 29 اپریل سے 17 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
“We will enforce a full lockdown from April 29 until May 17” https://t.co/ed2Cen0nbQ pic.twitter.com/qZrCL6Se6p
— Turkish Presidency (@trpresidency) April 26, 2021
ترک میڈیا کے مطابق حکومت نے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ترکی کے شہریوں کو ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد ہے۔
ترک صد رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو کرونا کے منفی نتائج کے باعث تعلیم، سیاست اور ہر شعبہ کو شدید نقصان ہوگا۔‘
ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار سے زیادہ کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران وباء سے 210 اموات بھی ہوئی ہیں۔