ماں بننے کے بعد جسینڈرا آرڈرن کا شادی کرنے کا فیصلہ
جسنیڈرا آرڈرن نے 2017 میں نیوزی لینڈ کی 40ویں کم عمر ترین وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اور ایک بیٹی کے ماں جسینڈرا آرڈرن 2 سالہ منگنی کے بعد اپنے منگیتر کلارک گائیفورڈ کے ساتھ شادی کررہی ہیں۔
اس بات کا انکشاف نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن نے ریڈیو شو ایسٹ کاسٹ بریک فاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’شادی کی حتمی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔‘
دو سالہ بیٹی ’نے وے‘ کی والدہ جسینڈرا آرڈرن کا کہنا تھا کہ’2019 کے ایسٹر کی تعطیلات کے دوران کلارک گائیفورڈ نے شادی کی پیشکش تھی۔‘
یہ بھی پڑھیے
ملینڈا فرنچ گیٹس طلاق سے قبل ہی ارب پتی بن گئیں
میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں عمومی طور پر شادیاں دسمبر سے جنوری تک زیادہ ہوتی ہیں تاہم جسینڈرا آرڈرن اور کلارک گائیفورڈ معمول سے ہٹ کر شادی کرسکتے ہیں۔
دو سال کی منگنی کے بعد شادی کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جسینڈرا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ’میں 40 سالہ خاتون ہوں اور مجھے لڑکیوں کی طرح دلہن بننا ججتا نہیں ہے۔‘
جسنیڈرا آرڈرن نے 2017 میں نیوزی لینڈ کی 40ویں کم عمر ترین وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
2018 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی بیٹی کے ساتھ شرکت کرنے پر جسینڈرا آرڈرن شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہی تھیں۔
دیگر عالمی رہنماؤں کے برعکس جسینڈرا آرڈرن چین کے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ برے سلوک کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہیں۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ’چین کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر مصالحت کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’چین اگر بڑی طاقت بننا چاہتا ہے تو اسے اپنی ذمہ دارایاں بھی ویسے ہی ادا کرنا ہوں گی۔‘
مارچ 2020 میں عالمی وباء کی پہلی لہر کے دوران جسینڈرا آرڈرن نے بہتر حکمت عملی سے وباء پر قابو پایا تھا جس کی بنا پر 2020 کے انتخابات میں عوام نے انہیں دوبارہ وزارت عظمیٰ کے لیے منتخب کیا تھا۔









