شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی
شہروز کاشف نے محض 19 برس کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا ہے۔

شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر کوہِ پیما بن گئے ہیں۔
پاکستان کے کوہِ پیما شہروز کاشف کی عمر صرف 19 سال ہے۔ اس چھوٹی عمر میں انہوں نے بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
Congratulations !!!
Shehroz Kashif becomes the youngest Pakistani to summit Mount Everest at 19 years. pic.twitter.com/rWVwoo2fG6
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) May 11, 2021
شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا ہے جس کے بعد وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کوہِ پیما بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی کوہ پیماؤں نے دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی
تقریباً 3 ماہ قبل عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہِ پیما محمد علی سدپارہ اپنے بیٹے ساجد علی سدپارہ کے ہمراہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی مہم پر نکلے تھے۔ مہم سے ساجد علی سدپارہ تو واپس لوٹے لیکن ان کے والد محمد علی سدپارہ اب تک لاپتہ ہیں۔