کیا بل گیٹس کی طلاق کی وجہ ملازمہ کے ساتھ جنسی تعلقات تھے؟
امریکی اخبار نے بل گیٹس کے ملازمہ کے ساتھ جنسی تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس پر اپنے ہی ادارے کی ملازمہ کے ساتھ جنسی تعلقات کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان سال 2000 میں انتہائی قریبی مراسم تھے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں بل گیٹس کے ملازمہ کے ساتھ جنسی تعلقات کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بل گیٹس کے تعلقات کی خبر کمپنی کو 19 سال بعد ملی ہے جس پر تحقیقات کی گئی ہیں۔ خبر کی تصدیق کے بعد بل گیٹس ادارے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بل گیٹس ماضی میں امریکی کاروباری شخص جیفری اپسٹن سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جیفری اپسٹن پر امیر ترین افراد کو جسم فروشی کے لیے کم عمر لڑکیاں فراہم کرنے کے الزامات تھے۔ انہوں نے 2019 میں امریکی جیل میں ہی خودکشی کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
بل گیٹس کی کرونا ویکسین کا فارمولا بانٹنے کی مخالفت
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019 میں ملینڈا گیٹس نے جیفری اپسٹن سے ملاقاتوں کی خبر سامنے آنے کے بعد ہی بل گیٹس سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے اپنی 27 سالہ شادی کو ختم کرنے کا اعلان 3 مئی کو کیا تھا۔
— Bill Gates (@BillGates) May 3, 2021
طلاق کی اصل وجہ خاتون سے تعلقات تھے، جیفری اپسٹن سے ملاقاتیں؟ یا کچھ اور، اس حوالے سے ملینڈا گیٹس نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔









