عمران خان کی حمایت میں ٹرینڈ کا تمسخر

جہانگیر ترین کے گروپ کے اعلان کے بعد سے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر IstandWithImranKhan# اور BehindYouSkipper# ٹرینڈ کررہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے گروپ  کے باقاعدہ اعلان کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حمایت میں بول پڑے ہیں.

 گزشتہ روز جہانگیر ترین نے قومی اور پنجاب اسمبلی میں اپنے گروپ کے پارلیمانی رہنماؤں کے نام کا بھی اعلان کر دیا ہے.

جہانگیر ترین کے گروپ کے اعلان کے بعد سے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرIstandWithImranKhan# اور BehindYouSkipper# ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جہانگیر ترین گروپ پنجاب حکومت کے لیے خطرہ

پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ ’میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے عمران خان کی حمایت میں لکھا کہ عمران خان ہی اس ملک کو اندھیروں سے نکالنے کی آخری آس ہیں۔

پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان نے ٹوئٹر پر عمران کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔

پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور رہنماؤں کے برعکس پی ٹی آئی کے رہنما نورعالم خان نے کہا کہ میں اپنے ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے چلائے جانے والے اس ٹرینڈ کا سوشل میڈیا صارفین خوب مذاق بنا رہے ہیں۔ اس ٹرینڈ پر مختلف لوگوں نے مختلف انداز میں جملے کسے ہیں اور طنز کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں آرائیں ہوں اور میں پیاز کے ساتھ کھڑا ہوں۔

آئمہ کھوسہ نے لکھا کہ میں آئمہ ہوں اور انڈے والے برگر کے ساتھ کھڑی ہوں۔

متعلقہ تحاریر