عامر لیاقت نے ‘تیسری بیوی’ کو خبردار کردیا

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ کوئی کتنی بھی کوشش کرلے ان کے اور طوبیٰ کے رشتے کو توڑ نہیں سکتا ہے۔

پاکستان کے معروف میزبان عامر لیاقت نے ہانیہ خان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو عامر لیاقت کی  تیسری بیوی کہنا بند کر دیں۔ اینکر پرسن نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ خان کا ساتھ دینے والوں کو بھی کڑے الفاظ میں تنبہہ کردی ہے۔

عامر لیاقت کی ہانیہ خان سے تیسری شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر دم توڑنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ اب اس ڈرامے نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ عامر لیاقت نے انسٹاگرام پوسٹ میں ہانیہ خان کو سخت الفاظ میں وارننگ جاری کردی ہے۔

عامر لیاقت نے ہانیہ خان کا نام لیے بغیر لکھا کہ وہ ہر ایک شخص کی کال ریکارڈ کرکے اسے بلیک میل کرتی ہیں۔ اینکر پرسن نے کہا کہ ہانیہ خان کو تیسری بیوی لکھنے کا سلسلہ جلد ختم کیا جائے کیونکہ صحافی اصول کے مطابق مشکوک دعوے پر مبینہ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ بقول عامر لیاقت ان کی خاموشی اور شرافت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہر کوئی ہانیہ خان کو ان کی تیسری بیوی کہہ رہا ہے۔ عامر لیاقت نے سخت الفاظ میں کہا کہ جو لوگ انہیں جانتے ہیں وہ سن لیں کہ اب ان کی برداشت ختم ہوچکی ہے لہٰذا سب احتیاط کریں ورنہ وہ سب کو عدالت لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کی تیسری شادی کا ڈرامہ کب تک چلے گا؟

عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ کوئی کتنی بھی کوشش کرلے ان کے اور طوبیٰ کے رشتے کو توڑ نہیں سکتا ہے۔ جو لوگ ہانیہ کا ساتھ دے رہے ہیں وہ اس وقت دنگ رہ جائیں گے جب عدالت کے حکم پر اس لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہانیہ خان نہ صرف معروف میزبان کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں بلکہ پچھلے کئی عرصے سے وہ متعدد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مختلف ویڈیوز میں کہتی رہی ہیں کہ عامر لیاقت نے انہیں دھوکا دیا ہے۔ چند صارفین کا خیال ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں کچھ لوگ ہانیہ خان کی حمایت میں ہیں اور پس پردہ ان کی مدد بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر