وسیم اکرم نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں تیسرا روز ہے اور میں نے نیٹ فلکس، ایمزون پرائم اور کیبل ٹی وی پر موجود تمام مواد دیکھ لیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بالر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کوچ وسیم اکرم نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا ہے۔ وہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے بقیہ میچز کے انعقاد سے قبل قرنطینہ کا وقت مکمل کر رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے لکھا کہ قرنطینہ میں تیسرا روز ہے اور میں نے نیٹ فلکس، ایمزون پرائم اور کیبل ٹی وی پر موجود تمام مواد دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے مداحوں سے قرنطینہ میں مزید وقت گزارنے کے لیے مشورہ بھی مانگا۔

یہ بھی پڑھیے

فرینڈز اور 99 سانگز ریلیز کے لیے تیار

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے وسیم اکرم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مزید 7 روز باقی ہیں۔ میرے پاس آپ کے لیے کچھ مشورے ہیں جو میں آپ کو واٹس ایپ پر دوں گا۔

پاکستانی اداکار اور ہدایتکار عمیر رانا نے لکھا کہ دل نا امید تو نہیں ڈارمے میں کبھی مجھے بھی دیکھ لیں۔

پاکستانی اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ میرے پاس بھی مشورے ہیں۔

وسیم اکرم کے ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر مشوروں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر