خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور مزدورں کی تنخواہوں میں اضافہ
صوبے میں مزدوروں کی ماہانہ اجرت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے مزدوروں کو بھی خوش کردیا ہے۔
خیبرپختونخوا کی حکومت صوبائی سرکاری ملازمین اور غریب مزدورں کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریب عوام کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا حالیہ اعلان تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان سامنے کیا گیا ہے۔ صوبے میں مزدوروں کی ماہانہ اجرت میں بھی 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایک مزدور کی کم سے کم تنخواہ 17 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
سرکاری ملازمین کے تنخواہوں کے مساوی الاؤنسز
محمود خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مشکل مالی حالات میں بھی تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
گذشتہ ہفتے پنجاب حکومت کی جانب سے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی تھی۔









