کیمبرج امتحانات سے متعلق نیوز 360 کی خبر درست ثابت ہوگئی
نیوز 360 نے بدھ کے روز او لیول کے امتحانات جون یا جولائی میں ہونے کی خبر دی تھی جو آج جمعے کے روز درست ثابت ہوگئی ہے۔

نیوز 360 کے ذمہ دار اور باوثوق ذرائع سے دی گئی خبر درست ثابت ہوگئی ہے کیونکہ حکومت پاکستان نے او لیول امتحانات 26 جولائی سے شروع کرنے کے لیے برٹش کونسل کو این او سی جاری کردیا ہے۔
پاکستان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’ہم نے برٹش کونسل کو این او سی جاری کردیا ہے جس کے تحت او لیول کے خصوصی امتحانات 26 جولائی سے 6 اگست تک منعقد کیے جاسکیں گے۔ اس سے او لیول کے طلباء کو ستمبر سے اے لیول یا ایف اے/ ایف ایس سی کی کلاسز شروع کرنے میں آسانی ہوگی۔ جولائی میں اس قسم کے امتحان کی مثال نہیں ملتی اور مجھے خوشی ہے کہ کیمبرج اس کا اہتمام کررہا ہے۔‘
We issued an NOC today to British Council allowing it to hold special O level exams from July 26 to August 6. This will facilitate O level students to start A level or FA/Fsc from September. This kind of exam in July is unprecedented and I am happy that Cambridge is arranging it pic.twitter.com/bYIikHAECD
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 27, 2021
شفقت محمود نے لکھا کہ ’کرونا کی وباء نے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے بالخصوص تعلیم کے میدان میں بے پناہ مشکلات پیدا کردی ہیں۔ تعلیم جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں۔ نقصانات اور فائدے ہر فیصلے کے ہی ہوتے ہیں لیکن ہمارے نزدیک طلباء کی فلاح و بہبود ہمیشہ مقدم ہے۔‘
This pandemic has created immense difficulties in all walks of life but specially in education. We have been taking difficult decisions to ensure that education/ learning continues. Every decision has pros and cons but for us the interest/welfare of students is always paramount
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 27, 2021
واضح رہے کہ نیوز 360 نے بدھ کے روز ذرائع سے او لیول کے امتحانات جون یا جولائی میں ہونے کی خبر دی تھی جو آج جمعے کے روز درست ثابت ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اولیول امتحانات جون جولائی میں ہونے کا امکان
اس سے قبل کیمبرج کے طلباء نے 10 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ میں امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ طلباء نے ٹیچر اسیسسڈ گریڈز (ٹی اے جی) کے ذریعے ترقی پانے پر زور دیا تھا۔
دو ماہ قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ ’کیمبرج کے سربراہ کا خط موصول ہوا ہے۔ کرسٹائن اوزڈن نے امتحانات 10 مئی سے لینے کی درخواست کی ہے۔ تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے او لیول کے امتحانات 10 مئی سے لینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔‘
I had received a letter from Christine Ozden, CEO Cambridge requesting that O level/IGCSE exam should be allowed to start fro May 10 instead of May 15. After consultation with provinces/stakeholders we have agreed. Now O level/IGCSE will start from May 10 pic.twitter.com/IZeIYyQfWd
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 29, 2021
جس کے بعد گذشتہ ماہ ایک اور ٹوئٹ میں شفقت محمود نے بتایا تھا کہ پاکستان میں برٹش کونسل اور کیمبرج کے سربراہ نے ان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے شفقت محمود کو یقین دلایا کہ امتحان کے انعقاد کے لیے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
Head of British Council and Cambridge in Pakistan came to see me today. They assured me that all SOPs for conducting the exam would be strictly followed pic.twitter.com/Y7UQIqBHx9
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 8, 2021
کیمبرج انٹرنیشنل نے گذشتہ سال مئی اور جون میں ہونے والے امتحانات منسوخ کردیے تھے۔ یہ فیصلہ 26 فروری 2020 کو کرونا کی وباء کا پہلا مثبت کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان کی درخواست کی روشنی میں کیا گیا تھا۔