زنگر برگر فروخت کرنے والی کراچی کی باہمت خاتون

شریفہ اعجاز مالی حالات کی تنگی کے باعث سڑکوں پر زنگر برگر فروخت کر رہی ہیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی سڑکوں پر باہمت خاتون شریفہ اعجاز نے سوزوکی میں کچن بنا کر سستا زنگر برگر فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے شریفہ اعجاز نے کہا ہے کہ مالی حالات کی تنگی کے باعث سڑکوں پر زنگر برگر فروخت کررہی ہوں۔ میرے شوہر بھی ایک اچھے باورچی ہیں۔ وہ چاہتے تھے کہ ہمارا اپنا ریسٹورنٹ ہو لیکن کمزور مالی حالات کے باعث یہ خواب پورا نہیں ہوسکا۔ پھر خیال آیا کہ کیوں نہ سوزوکی کو کچن میں تبدیل کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کرونا کے مریضوں کی مددگار

زنگر برگر فروخت کرنے والی خاتون نے کہا کہ ہر کامیاب عورت کے پیچھے مرد ہوتا ہے اور میرے پیچھے میرے شوہر ہیں۔ اس کام میں مجھے میرے شوہر کا بڑا سہارا ہے۔ میں شام کو سولجر بازار میں آکر سوزوکی کھڑی کرتی ہوں اور پھر زنگر برگر بنا کر فروخت کرتی ہوں۔ میرے شوہر بھی اس کام میں میرا ساتھ دیتے ہیں لیکن پولیس اور انتظامیہ بہت تنگ کرتی ہے۔ انہیں سمجھنا چاہیے کہ ایک عورت کچن چلا رہی ہے تو اسے تنگ کرنے کے بجائے اس کا ساتھ دیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے بھی اس کام میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر