برطانیہ میں کرونا سے اموات رک گئیں
منگل کو برطانیہ میں کرونا سے کسی بھی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی۔
برطانیہ کرونا وائرس سے بدترین حد تک متاثر ہوا لیکن کئی مہینوں کے سخت ترین لاک ڈاؤن اور ویکسینیشن کے باعث اب کیسز میں کمی آنے لگی ہے۔ برطانیہ میں تقریباً ایک ماہ سے کرونا کی وجہ سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
برطانیہ میں کرونا سے ایک لاکھ 27 ہزار سے زیادہ شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ وباء کی بدترین اقسام نے بھی برطانیہ کا رخ کیا ہے لیکن اب اس سے اموات کا سلسلہ رک گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق منگل کو برطانیہ میں کرونا سے کسی بھی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی۔
صرف یہی نہیں بلکہ پچھلے 28 دنوں کے دوران کرونا کے جتنے بھی مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں سے کسی شخص کی موت واقعہ نہیں ہوئی۔ مارچ 2020 کے بعد سے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ مسلسل 28 روز تک کرونا سے کوئی ہلاکت نہ ہوئی ہو۔
UK reports no new COVID-19 deaths, 3,165 new infections https://t.co/kZJ3VnlaRN
— Reportic (@Reporticdotin) June 1, 2021
یہ بھی پڑھیے
کرونا کے سبب نیوزی لینڈ کی انڈیا پر برطانیہ کی پاکستان پر پابندی
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز کرونا کے 3 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے تاہم مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کرونا کی حالیہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹرز کی جانب سے کوویڈ 19 کے کیسز کم ہونے اور اس کی شدت میں کمی آنے کی ایک بڑی وجہ طویل ترین لاک ڈاؤن اور شہریوں کو ویکسین کی خوراکیں لگانا قرار دی جارہی ہے۔
دوسری طرف امریکا میں بھی پچھلے ہفتے کے دوران کرونا سے اموات کی شرح میں 10 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔









