عروہ حسین اور صبور علی کے درمیان زندگی کے فلسفوں پر گفتگو
صبور علی نے لکھا کہ ’مجھے علم ہے یہ دنیا فلم ہے‘ جس پر عروہ حسین نے کہا کہ ’یہ علم جتنی جلدی ہوجائے اتنا ہی اچھا ہے۔‘

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی اداکارئیں عروہ حسین اور صبور علی کے درمیان سوشل میڈیا پر زندگی کے فلسفوں پر گفتگو چل رہی ہے۔
اداکارہ صبور علی آج کل سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے علم ہے یہ دنیا فلم ہے۔‘

اداکارہ صبور علی کو جواب دیتے ہوئے عروہ حسین نے لکھا کہ ’یہ علم جتنی جلدی ہوجائے اتنا ہی بہتر ہے‘۔ جس پر صبور علی نے لکھا کہ ’مجھے ابھی علم ہوا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے
کیا چپکے چپکے کا سیکوئل آرہا ہے؟
اداکارہ صبور علی نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ ’زندگی سے تھوڑی وفا کیجیے، جو نہیں ملتا اُسے دفع کیجیے۔‘
View this post on Instagram
گزشتہ ماہ صبور علی نے پاکستانی اداکار علی انصاری سے منگنی کی تھی۔
جبکہ عروہ حسین آج کل اپنے نئے ڈرامے ’امانت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس ڈرامے میں صبور علی سمیت پاکستان کے دیگر نامور اداکار بھی شامل ہیں۔
#Amanat coming soon only on #ARYdigital#ImranAbbas #UrwaHocane #SaboorAly @ImranAbbas @SaboorAly pic.twitter.com/wTDGOrG8mL
— Imran Abbas fans (@ImranAbbasIndia) May 31, 2021
ڈرامہ سیریل ’امانت‘ کے سیٹ سے اداکارہ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عمران عباس کے ہمراہ سیڑھیوں پر بیٹھی گانا گنگناتے نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram









