خلائی سفر کی دوڑ میں جیف بیزوس نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا
جیف بیزوس 20 جولائی کو اپنے بھائی کے ہمراہ خلاء کے سفر پر روانہ ہوں گے۔
دنیا کے امیر ترین انسان اور ایمزون کے مالک جیف بیزوس نے خلاء کے سفر کا اعلان کردیا ہے۔
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں جیف بیزوس نے لکھا کہ ’میں جب میں پانچ سال کا تھا تب سے میرا خواب تھا کہ میں خلاء کا سفر کروں۔ میں 20 جولائی کو اپنے بھائی کے ہمراہ خلاء کے سفر پر روانہ ہوں گا۔‘
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
خواتین ملازمین کو کم تنخواہیں دینے پر گوگل پر مقدمہ
جیف بیزوس ہی ایرو اسپیس کمپنی بلیو اوریجن کے مالک بھی ہیں۔ بلیو اوریجن کی خلاء تک جانے والی یہ پہلی پرواز ہوگی جبکہ اب تک خلاء میں کوئی بھی پرواز نہیں گئی ہے۔ اس سے قبل پیشہ ورانہ خلاء باز ہی خلاء تک جاسکے ہیں۔
کیپسول میں ایمزون کے مالک کے ساتھ خلاء میں جانے کے لیے نشست کی آن لائن نیلامی جاری ہے۔ نیلامی میں نشست کی قیمت اب تک 28 لاکھ ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔
View this post on Instagram
جیف بیزوس کے خلاء میں سفر کے اعلان کے بعد سے بولی لگانے والوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم حتمی نیلامی کا اعلان 12 جون کو کیا جائے گا۔ خلاء کے لیے ڈیزائن کردہ کیپسول میں 6 افراد کی جگہ موجود ہے۔









