ایمان علی خود کو خواجہ سرا سے مشابہ قرار دینے پر تنقید کی زد میں
عائشہ مغل کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو انٹرویوز میں گفتگو کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی شکل کو پسند نہیں کرتی ہیں۔ جب کبھی سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں تو انہیں اپنی شکل خواجہ سرا جیسی لگتی ہے۔ ایمان علی نے یہ بات جس انداز سے کہی اس پر خواجہ سرا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات اور میزبان رابعہ انعم مخالفت میں سامنے آگئیں۔
ایمان علی کو مداحوں کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ معروف ماڈل کی خوبصورتی کو بھی ہر جگہ سراہا جاتا ہے لیکن حیران کن طور پر ایمان علی خود اپنی شکل کو ناپسند کرتی ہیں۔ ٹی وی شو ’گھبرانا منع ہے‘ میں میزبان واسع چوہدری نے ایمان علی سے سیلفیز نہ لینے کی وجہ دریافت کی تو انہوں نے بتایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں بہت خوبصورت ہوں مگر میں جب شیشے کے سامنے جاتی ہوں تو لگتا ہے وہ سب جھوٹ بولتے ہیں۔ اداکارہ کے مطابق وہ سیلفی بھی اسی لیے نہیں لے پاتیں کیونکہ جب کبھی وہ سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں تو انہیں اپنی شکل خواجہ سرا جیسی لگتی ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ایمان علی نے اپنے انٹرویو میں یہ بات جس انداز سے کہی اس پر سوشل میڈیا پر چند افراد ان کی مخالفت میں سامنے آگئے ہیں۔ وزارت برائے انسانی حقوق میں خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عائشہ مغل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ فنکاروں کو انٹرویوز میں گفتگو کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ بدصورت ہیں تو ٹھیک ہے لیکن اس بدصورتی کو خواجہ سرا سے مشابہ قرار دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ خواجہ سرا پاکستان کے خوبصورت، مضبوط اور کامیاب شہری ہیں۔
The celebrities should act in a responsible way while giving interviews. @ImanAli0 if you think you are ugly, fine, BUT do not relate ugliness with Khusra or Transgender persons. We are beautiful, strong, successful and productive citizen of Pakistan. @mohrpakistan @reportpemra pic.twitter.com/F5kJbpuBC6
— Aisha Mughal (@_aishamughal) June 9, 2021
عائشہ مغل پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ہیں جنہوں نے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ عائشہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
خواجہ سرا ماڈل کامی سڈ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ خواجہ سرا ہونا کوئی بری بات نہیں ہے، سب خدا کی ہی مخلوق ہیں۔ ہم سب کو اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
View this post on Instagram
میزبان رابعہ انعم ایمان علی پر برس پڑیں اور انسٹاگرام پر جاری پیغام میں اداکارہ کو کھری کھری سنادی۔
View this post on Instagram









