وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کی سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو

شنیرا اکرم کی بیٹی اپنی کثیر الثقافت کو بہت اچھی طرح سے قبول کررہی ہے۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری بیٹی نے نان پر ٹِم ٹیم لگا کر کھا لیا ہے۔ کھانے کے بعد کہا ہے کہ یہ اب تک کی سب سے مزیدار چیز تھی۔ وہ اپنی کثیر الثقافت کو بہت اچھی طرح سے قبول کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم کی سالگرہ پر اہلیہ افسردہ

وسیم اکرم نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پہلے مجھے یہ تو بتائیں کے یہ ٹِم ٹیم  ہے کیا۔

شنیرا اکرم نے لکھا کہ میں حیران ہوں کہ آپ کو ٹم ٹیم کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔

شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر صارفین کے ساتھ ٹِم ٹیم کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آسٹریلیا کا مشہور چاکلیٹ بسکٹ ہے۔

واضح رہے کہ شنیرا اکرم اور ان کی بیٹی گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں موجود ہیں جبکہ وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز میں مصروف ہیں۔

متعلقہ تحاریر