پاکستانی ہندو برادری کی انڈیا سے وطن واپسی

مارچ میں تقریباً 1 ہزار 288 پاکستانی ہندو انڈیا سے وطن واپس آئے ہیں۔

کئی سالوں پہلے پاکستان سے انڈیا ہجرت کرنے والی پاکستانی ہندو برادری اب وطن واپس آرہی ہے۔

انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی ہندو برادری کے افراد نے بہتر زندگی گزارنے کے لیے انڈیا ہجرت کی تھی لیکن اب وہ وطن واپس آرہے ہیں۔ پاکستان واپس آنے والے ہندو برداری کے افراد کا کہنا ہے کہ انہیں انڈیا میں نہ رہائش دی گئی اور نہ ہی روزگار ملا، پاکستان واپس آ کر اپنے ملک کا احساس ہوا ہے۔ کرونا کی وباء کی وجہ سے انہیں بہت سے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے

فلسطین پر کیے جانے والے مظالم بھی نیتن یاہو کو بچا نہ سکے

متعدد پاکستانی ہندو اب بھی انڈیا چھوڑنے کے لیے بے چین ہیں اور جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان خواجہ معاذ طارق نے بتایا کہ مارچ میں تقریباً 1 ہزار 288 پاکستانی ہندو وطن واپس آئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر