برازیل کے ساحلی شہر میں نئے سیاحتی منصوبے کا فروغ
برازیل کا ساحلی شہر بوزیوس ایک نئے سیاحتی منصوبے کو فروغ دے رہا ہے۔
بوزیوس نئے سیاحتی منصوبے کو دراصل نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کی پیشکش کے لیے فروغ دے رہا ہے۔ بوزیوس کبھی غلاموں کی تجارت بھی کرتا تھا تاہم اس خطے میں دستکاری، موسیقی، رقص، کھانا پکانے اور ماہی گیری سمیت تمام روایات کو برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ بھی دیکھیے
چین میں زیر آب رقص کا انوکھا مظاہرہ
مقامی برادری کی رہنما مارٹا کا کہنا ہے کہ ’ہم اپنی برادری میں ٹور گائیڈ بننے کی تربیت دے رہے ہیں۔ ہم وبائی صورتحال کے دوران خود کو پوری طرح تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہماری برادری میں ہر مرتبہ زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیں۔‘
نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل رپورٹ تیار کی ہے، ضرور دیکھیے۔