عمران اشرف باصلاحیت، ثناء جاوید بدلحاظ
بھولا کے کردار کے بعد سے عمران اشرف صرف عوام میں ہی نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری میں بھی یکساں مقبول ہوگئے ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستارے ایک طرف اداکار عمران اشرف کی تعریف کررہے ہیں تو وہیں اداکارہ ثناء جاوید کو بدلحاظ قرار دیا جارہا ہے۔
عمران اشرف نے اپنی اداکاری سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے 2018 میں ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں بھولا کا کردار نبھایا تھا۔ جس کے بعد وہ صرف پاکستان کے عوام میں ہی نہیں بلکہ مشہور شخصیات میں بھی یکساں مقبول ہوگئے ہیں۔
عمران اشرف نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر پاکستان کی مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری نے اداکار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو ابھرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہورہی ہے اور ایسے ہی محنت کرتے رہیں۔‘
View this post on Instagram
ان کی اس تصویر پر ہدایتکار وجاہت رؤف نے لکھا کہ ’زہرہ آپ کے گھر میں ہے اور آپ ٹائم اسکوائر پر ٹائم پاس کررہے ہیں؟‘
یہ بھی پڑھیے
شہناز شیخ اور مرینہ خان 35 سال بعد ایک ساتھ
عمران اشرف آج کل ’رقصِ بسمل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ ایک پیر کے خاندان سے تعلق رکھنے والے گدی نشین ’موسیٰ‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اداکار کے اس نئے روپ کو مداح کافی پسند کررہے ہیں۔ اس ڈرامے میں عمران اشرف کے ساتھ سارہ خان بھی مرکزی کردار نبھار ہی ہیں۔
ادھر پاکستان کے میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ عمیر وقار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ شوبز اندسٹری کا ایسا کون سا ستارہ بدلحاظ ہے جس کے ساتھ آپ نے کام کیا ہے؟
سوال کے جواب میں عمیر وقار نے لکھا کہ ’ثناء جاوید سب سے بدلحاظ اداکارہ ہیں۔ آپ جو ٹی وی پر دیکھتے ہیں وہ سچ نہیں ہوتا اس لیے بے وقوف نہیں بنا کریں۔‘
View this post on Instagram