ملکھا سنگھ کرونا کے باعث چل بسے
بھارتی کھلاڑی ’دی فلائنگ سکھ‘ کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔
انڈیا کے ایتھلیٹ اور سابق اولمپمئن ملکھا سنگھ کرونا کی وباء کے باعث 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
ملکھا سنگھ گزشتہ ماہ سے کرونا کی وباء کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم اب اُن کے بیٹے نے اُن کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ رواں ماہ ملکھا سنگھ کی اہلیہ بھی کرونا کی وباء کے باعث انتقال کرگئیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
میسی کو کوپا امریکا جتوا کر خود کو عظیم فٹبالر ثابت کرنا ہوگا
سابق بھارتی کھلاڑی ملکھا سنگھ نے کئی بین الاقوامی مقابلوں اور اولمپکس میں بھی حصہ لیا۔ وہ ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز بھی جیت چکے ہیں۔ وہ ’دی فلائنگ سکھ‘ کے نام سے بھی جانے جاتے تھے اور یہ خطاب انہیں پاکستان کے سابق صدر جنرل محمد ايوب خان نے دیا تھا۔
انڈین فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ ملکھا سنگھ کی زندگی پر بنائی گئی تھی جس میں ملکھا سنگھ کا کردار اداکار فرحان اختر نے ادا کیا تھا۔

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ہم ایک بہت بڑے کھلاڑی سے محروم ہوگئے ہیں۔ ملکھا سنگھ نے انڈیا کے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔‘
In the passing away of Shri Milkha Singh Ji, we have lost a colossal sportsperson, who captured the nation’s imagination and had a special place in the hearts of countless Indians. His inspiring personality endeared himself to millions. Anguished by his passing away. pic.twitter.com/h99RNbXI28
— Narendra Modi (@narendramodi) June 18, 2021
واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ سے ہی کیا تھا۔ ملکھا سنگھ کے انتقال پر میشا شفیع بھی غمزدہ ہیں۔
Before shooting ‘Bhaag Milkha Bhaag’
I researched ‘The Flying Sikh’
Must be soaring gracefully in the skies today #MilkhaSinghJi
My thoughts go out to his fam and the film fam @RakeyshOmMehra and @FarOutAkhtarRIP
– your onscreen ‘Jalpari’ 🧜♀️— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) June 19, 2021









