انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کی سہولت میسر
مستقبل میں واٹس ایپ کے کل 3 نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔
مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کی جاسکے گی۔ کمپنی نے نئے فیچر سے متعلق صارفین کو خوشخبری سنادی ہے۔
اسمارٹ فون صارفین کسی بھی ایپ کے استعمال کے لیے انٹرنیٹ کے محتاج ہوتے ہیں لیکن واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے بغیر کسی انٹرنیٹ کنکشن صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔
واٹس ایپ کے نئے ملٹی ڈیوائس فیچر کے ذریعے صارفین بیک وقت 4 ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے جس کے لیے انٹرنیٹ کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Latest news about multi-device: features and limitations!
You will be able to use WhatsApp on a different device, without an active Internet connection on your phone, within 2 months. Discover the latest news in this article!https://t.co/Tl0bUKbY9K
— WABetaInfo (@WABetaInfo) June 19, 2021
یہ بھی پڑھیے
واٹس ایپ فیس بک کے ساتھ معلومات شیئر کرے گا
ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ اگلے 2 ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے لانچ کرایا جائے گا۔
نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ پر فون کال کرنے اور پیغام بھیجنے کی سہولت صرف ایپ کے اپڈیٹڈ ورژن پر حاصل کی جاسکے گی۔ انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں واٹس ایپ کے کُل 3 نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔ واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نئے فیچرز لانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔









