ژالے سرحدی نے گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

اداکارہ نے اپنی آواز میں ڈرامہ سیریل ’یار نہ بچھڑے‘ کا گانا گایا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ژالے سرحدی نے ڈرامے کا گانا گا کر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ ان کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جارہی ہے۔

ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد ژالے سرحدی کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور وہ ہے گلوکاری۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ڈرامہ سیریل  ’یار نہ بچھٹرے کا گانا گا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

یہ بھی پڑھیے

اوبر کے ڈرائیور کے ساتھ ہونے والی گفتگو گانے میں تبدیل

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل یار نہ بچھڑے کا گانا پاکستانی گلوکار نبیل شوکت علی نے گایا ہے۔ جبکہ اداکارہ ژالے سرحدی اس ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

یہ ڈرامہ ہم انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جارہا ہے جس میں ہدایتکاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیئے ہیں۔ اس ڈرامے میں زینب شبیر، حماد فاروقی، مرزا زین بیگ، اور ژالے سرحدی مرکزی کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ڈرامہ کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل مٹھی بھر مٹی سے کیا تھا۔ وہ کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں عکس اور ندامت سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر