عامر لیاقت کی طوبیٰ عامر سے راہیں جدا؟
معروف میزبان کا کہنا ہے کہ ہانیہ خان کی وجہ سے ان کا گھر ٹوٹ گیا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے ان کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی ہانیہ خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اینکر پرسن نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہانیہ خان کی وجہ سے ان کا گھر ٹوٹ گیا ہے۔ طوبیٰ عامر نے بھی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معنی خیز جملہ لکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ طوبیٰ کے راستے جدا ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے مشہور و معروف میزبان اور پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین اِن دنوں بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ اینکر پرسن کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی ہانیہ خان نے انہیں ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں۔
عامر لیاقت حسین نے ہانیہ خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ہانیہ خان کی وجہ سے اُن کا گھر ٹوٹ گیا لیکن اب ان کی برداشت ختم ہوگئی ہے اور انہوں نے اس خاتون کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کردیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کی ’اہلیہ‘ ہانیہ خان عدالت جانے سے نہیں ڈرتیں
سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں اور عامر لیاقت اور طوبیٰ کی طلاق کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔

متعدد سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد طوبیٰ کی انسٹاگرام اسٹوری نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔ طوبیٰ عامر نے عامر لیاقت حسین کے ویڈیو پیغام کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں معنی خیز جملہ لکھا کہ اپنے دکھ درد سوشل میڈیا پر ہر ایک شخص کو بتانے کے بجائے خدا کو بتائیں۔

طوبیٰ عامر کی اس بات کے بعد عامر لیاقت کے ہانیہ خان کو عدالت تک لے جانے کی خبریں دم توڑ گئیں اور ہر طرف ان کی طوبیٰ سے طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔









