آمنہ الیاس تنقید کی زد میں

آمنہ الیاس ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ان کی تصاویر اور بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنایا جاتا ہے۔ ان دنوں پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔

آمنہ الیاس فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں۔ اداکارہ اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں۔ آمنہ الیاس نے گزشتہ رات انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔ مداحوں نے آمنہ الیاس کے مختصر لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

یہ بھی پڑھیے

شبانہ اعظمی کو آن لائن الکوحل کی خریداری مہنگی پڑگئی

ایک صارف نے لکھا کہ جب تک ان جیسی خواتین معاشرے میں موجود ہیں ہر عورت غیر محفوظ ہے۔ ایک صرف نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان ٹھیک کہتے ہیں کہ جب ہم خواتین کی تصاویر زوم کرکے دیکھ رہی ہیں تو پھر مرد کیوں نہ دیکھیں۔

آمنہ الیاس

 

متعدد صارفین نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں اس طرح کے لباس پہننے کی اجازت ہے؟

ماڈلنگ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی آمنہ الیاس نے 2013 میں فلم زندہ بھاگ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ آمنہ الیاس کو فلم باجی سے شہرت ملی تھی۔

متعلقہ تحاریر