لاہور کا داتا دربار زائرین کے لیے کھول دیا گیا

لاہور میں موجود حضرت داتا علی ہجویری المعروف داتا صاحب کے مزار کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار کی انتظامیہ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں زائرین دربار شریف میں آتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات، جمعہ اور خصوصی طور پر اتوار کے روز 35 سے 45 ہزار زائرین یہاں آتے ہیں جبکہ ہفتے کے باقی 4 روز یہاں آنے والے زائرین کی تعداد 25 سے 30 ہزار ہوتی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داتا دربار میں وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شالیمار باغ میں باحجاب خواتین کی یوگا کلاس

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زائرین کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے دربار شریف حاضری کے لیے بند کیا گیا تھا جبکہ لوگ پھر بھی داتا صاحب کے مزار کے دروازے پر آکر دعائیں مانگتے تھے۔ زائرین کے مطابق ولی اللہ کے مزارات پر جانے سے صرف سکون ہی نہیں ملتا بلکہ مرادیں بھی پوری ہوتی ہیں۔

نمائندہ نیوز 360 دانیال راٹھور کی رپورٹ دیکھیے۔

 

متعلقہ تحاریر