کارڈی بی کا ایوارڈ شو میں حاملہ ہونے کا اعلان

بی ای ٹی ایوارڈز کی تقریب میں پرفارمنس کے دوران انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

امریکی پاپ گلوکارہ کارڈی بی نے بلیک انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن (بی ای ٹی) ایوارڈ شو میں اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کردیا۔

کارڈی بی نے لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں اپنے شوہر کے ہمراہ اسٹیج پر دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ ہپ ہاپ اسٹار کو پانچ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ پرفارمنس کے دوران کارڈی بی نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں ان کا بےبی بمپ عیاں تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پریانکا چوپڑا وکٹوریہ سیکریٹ سے منسلک

پرفارمنس کے بعد کارڈی بی اپنے شوہر اور امریکی گلوکار آف سیٹ کے ساتھ اسٹیج پر نظر آئیں۔ اس موقعے پر انہوں نے دوسری مرتبہ حاملہ ہونے کا اعلان کیا۔

گلوکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے جسم پر پینٹ کیا ہوا تھا۔ کار ڈی بی کے جسم پر کی جانے والی فنکاری پاکستانی آرٹسٹ اور ڈیزائنر میشا جاپان والا نے کی ہے۔

میشا جاپان والا فوربس 30 کی ایشیا 30 کی فہرست میں بھی اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Misha Japanwala (@mishajapanwala)

کارڈی بی 2017 میں گلوکار آف سیٹ کے ساتھ  شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں اور اسی سال ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

ستمبر 2020 میں کارڈی بی کی طلاق کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں لیکن نومبر2020 میں بتایا گیا کہ گلوکارہ نے طلاق کی درخواست واپس لے لی ہے۔

متعلقہ تحاریر