شرمین عبید چنائے سونیا حسین پر برہم
سونیا حسین نے بالی ووڈ فلم رئیس میں کام کرنے کے انتخاب پر ماہرہ خان پر تنقید کی تھی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین کا 2018 میں ماہرہ خان سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سونیا حسین 2018 میں اداکار و میزبان یاسر حسین کے پروگرام ’دی آفٹر مون شو‘ میں نظر آئیں تھیں۔ ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اگر وہ ماہرہ خان ہوتیں تو وہ کون سی فلم کرنا پسند نہیں کرتیں۔ میزبان نے 3 فلموں کے نام لیے جن میں ورنہ، رئیس اور ہو من جہاں شامل تھیں۔
سونیا حسین نے ماہرہ خان کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ فلم رئیس نہیں کرتیں کیوںکہ انہیں شارخ خان کے ساتھ معاون کردارادا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حریم شاہ کی شادی سے پیپلز پارٹی رہنما مشکل میں
شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی ماہرہ خان نہیں بن سکتیں۔ ہدایتکارہ نے سونیا حسین کے الفاظ کو ان کی پرورش سے بھی جوڑا ہے۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان اور سونیا حسین نے اب تک اس بیان پر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین شرمین عبید چنائے کی بات سے متفق نہیں ہیں۔