عائزہ خان ایک مرتبہ پھر نٹ کھٹ روپ میں
لاپتہ میں اداکارہ نے متعدد معروف شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ڈرامہ سیریل "چپکے چپکے” میں چلبلی مینو کے کردار سے ناظرین کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ عائزہ خان اپنے نئے ڈرامہ سیریل "لاپتہ” میں بھی نٹ کھٹ روپ میں سامنے آرہی ہیں۔
عائزہ خان کو مینو کے کردار میں بےحد پسند کیا گیا۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے چپکے چپکے صرف عائزہ خان کے دلچسپ کردار کی وجہ سے دیکھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ سنجیدہ کرداروں میں نظر آنے والی عائزہ خان نے اب اسی قسم کے کرداروں کو منتخب کرنا شروع کردیا ہے۔ اپنے نئے ڈرامے لاپتہ میں بھی عائزہ خان نٹ کھٹ ٹک ٹاکر کے روپ میں سامنے آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
سجل علی نے شادی کے لیے احد رضا میر کا انتخاب کیوں کیا؟
ڈرامے میں اداکارہ نے متعدد معروف شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گزشتہ روز عائزہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملکہ ترنم نورجہاں کے روپ میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ خود کو اس روپ میں دیکھا تو ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ لاکھوں مداحوں کے ساتھ ساتھ میڈم نور جہاں کی بیٹی نازیہ اعجاز اور ان کی نواسی نتاشہ علی لاکھانی نے بھی عائزہ خان کے روپ کو سراہا۔
View this post on Instagram
اپنے نئے کردار گیتی کی تشہیر کے لیے عائزہ خان اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ” سپر اسٹار” کے کردار نوری کا روپ بھی دھار چکی ہیں جسے مداحوں نے خوب سراہا تھا۔
لاپتہ میں چپکے چپکے سے مشابہہ کردار نبھانے پر مداح یہ سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ کیا اداکارہ عائزہ خان اب صرف چلبلے روپ میں ہی نظر آئیں گی؟









