ٹک ٹاکر کو خاتون دوست کو ٹائم پاس کہنا مہنگا پڑگیا

گرل فرینڈ کے نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نوجوان ٹک ٹاکر کو اپنی خاتون دوست کو دس میں سے چار نمبر دینے پر تھپٹر کھانا پڑگیا۔ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسان کو کسی کے بارے میں رائے دیتے ہوئے اپنے آس پاس ضرور دیکھ لینا چاہیئے اور خاص طور پر اگر وہ رائے کسی خاتون سے متعلق ہو تو اردگرد نظر دوڑا لینا بہتر ہوتا ہے۔ یہ سبق پچھلے دنوں ٹک ٹاک اسٹار رافیل کو ایک تھپٹر کھانے کے بعد ملا۔

 ہوا کچھ یوں کہ روڈ شو میں کمنٹ دیتے ہوئے نوجوان نے مختلف خواتین کو ریٹ کیا۔ ایک خاتون کی تعریف کرتے ہوئے اسے 10 میں سے 10 نمبر دے دیئے۔ میزبان نے جب ٹاک ٹاکر سے ان کی خاتون دوست سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اپنی دوست کو 10 میں سے 4 نمبر دے دیئے اور انہیں ٹائم پاس قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاک پر پابندی، فواد چوہدری اور ٹک ٹاکرز ناراض

رافیل کا یہ اقدام انہیں مہنگا پڑگیا۔ نوجوان کی خاتون دوست پیچھے ہی کھڑی تھیں جس کا انہیں اندازہ نہیں ہوا۔ خاتون دوست ٹک ٹاکر رافیل کے انہیں 4 نمبر دینے پر آگ بگولہ ہوگئیں اور فوراً سامنے آکر انہیں تھپٹر مار دیا۔

ٹک ٹاک اسٹار رافیل نے اپنے تھپڑ کھانے کی ویڈیو شیئر کردی جوکہ وائرل ہوگئی۔ 28 ہزار سے زیادہ صارفین نے ویڈیو کو لائیک کرلیا۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر بھی ویڈیو کو تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر