کرینہ کپور نے اپنے ”تیسرے بچے“ کا اعلان کردیا
اداکارہ نے حمل کے تجربات پر لکھی گئی کتاب سے لاکھوں روپے کمالیے ہیں۔
بالی ووڈ میں بے بو کے نام سے شہرت رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور نے حمل کے تجربات کو کتاب میں تحریر کردیا۔ کرینہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تحریر کردہ کتاب پریگنینسی بائبل کو تیسرا بچہ قرار دے دیا۔ اداکارہ نے اپنی اس کتاب سے لاکھوں روپے کمالیے ہیں۔
کرینہ کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ان کا 2 مرتبہ حمل اور کتاب کو لکھنے کا سفر کافی طویل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران حمل اس کے کچھ دن اچھے اور کچھ بہت برے رہے۔ اداکارہ نے اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دوران حمل وہ کچھ دن کام پر جارہی تھیں تو کبھی انہیں اپنے بستر سے باہر نکلنے کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میں وہ اپنے حمل کے دوران جسمانی اور جذباتی تجربے کو بھی اپنے پرستاروں کے سامنے لائی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
دلیپ کمار، فلم سے حقیقت تک ایک کہانی
کرینہ کپور نے اپنی پوسٹ میں کتاب کو اپنا تیسرا بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کتاب پریگنینسی بائبل کو سب کے سامنے لانے پر فخرمحسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو کتاب کی ایڈوانس بکنگ کی خبر بھی سنائی اور ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کیا جہاں سے ان کے مداح بڑی تعداد میں کتاب آرڈر پر منگوا رہے ہیں۔
مداحوں کی کتاب میں دلچسپی سے بھی کرینہ کپور نے لاکھوں روپے کمالیے ہیں۔ کتاب میں حمل سے گزرنے والی خواتین کو خوش رہنے کے طریقے اور مسائل کے حل پیش کیے گئے ہیں۔