اداکارہ تاپسی پنوں پروڈیوسر بن گئیں
حسین دلربا میں تاپسی پنوں کی اداکاری کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں کا ستارہ ان دنوں آب و تاب سے چمک رہا ہے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ تاپسی پنوں نے پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
سال 2013 میں کامیڈی فلم چشم بد دور سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ تاپسی پنوں نے نہایت قلیل عرصے میں بڑی کامیابیاں سمیٹ لیں۔ پچھلے سال تاپسی پنوں کو فلم تھپڑ میں متاثر کن اداکاری پر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔
ان دنوں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہونے والی فلم حسین دلربا میں تاپسی پنوں کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ یہ فلم پاکستان میں نیٹ فلکس پر پچھلے 2 ہفتوں سے نمبر 1 پر ٹرینڈ کررہی ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
طلاق کے بعد عامر خان کا سابق اہلیہ کے ساتھ ڈانس
صرف یہی نہیں تاپسی پنوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے پروڈکشن ہاؤس ’آؤٹ سائیڈر فلمز‘ کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔ اداکارہ اس پروڈکشن ہاؤس میں اپنے دوست پرنجل کھنڈھیا کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ذی اسٹوڈیوز اور آؤٹ سائیڈر فلمز کے تحت فلم بلر پروڈیوس کی جارہی ہے جس میں تاپسی پنوں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گی۔
TAAPSEE JOINS HANDS WITH ZEE… AJAY BAHL TO DIRECT… #TaapseePannu to star in #Blurr… Ajay Bahl [#BAPass, #Section375] will direct the thriller… Produced by #Zee Studios, Outsiders Films [#TaapseePannu, Pranjal Khandhdiya] and Echelon Productions [Vishal Rana]. #FirstLook pic.twitter.com/JugFRp6sjO
— taran adarsh (@taran_adarsh) July 15, 2021
بالی ووڈ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔









