وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کون ہیں؟
خالد منصور عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کارپوریٹ امور کا وسیع تجربہ رکھنے والے خالد منصور کو اپنا معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز تعینات کردیا۔ معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ توانائی، پیٹرو کیمیکل اور فرٹیلائزر بنانے والی کمپنیوں کے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور حب پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ورلڈ بینک، اے بی ڈی سمیت متعدد اداروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ خالد منصور سندھ اینگرو کول اور سوئی ناردرن کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں جبکہ انہوں نے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری کے صدر کا عہدہ بھی سنبھالا ہے۔ انہوں نے مختلف اوقات میں اسٹیل ملز پاکستان کی بحالی کے لیے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ کام کیا ہے۔
یہاں گزشتہ روز لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ذاتی وجوہات پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مستعفی ہونے کی تصدیق بھی کی تھی۔
I bow my head before Allah Almighty for giving me an opportunity to raise & steer the important institution of CPEC Authority as one window for all CPEC projects, charting the future direction. Wouldn’t have been possible without full confidence& support of the PM & his Govt-1/2
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 3, 2021
لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے استعفے کے بعد ٹوئٹر پر معاون خصوصی شہباز گل نے خالد منصور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن شیئر کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور صاحب کو معاون خصوصی برائے CPEC Affairs تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور صاحب خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ pic.twitter.com/Wmz9KA7oA0
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 3, 2021
یہ بھی پڑھیے
سی پیک کے تحت 28 ارب ڈالرز کے نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصل
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ خالد منصور کارپوریٹ امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اس کے علاوہ انہیں چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا بھی تجربہ حاصل ہے۔ خالد منصور سی پیک کے اگلے مرحلے کے بڑے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔
I welcome khalid mansoor to the team as SAPM for CPEC affairs. His vast corporate experience , with extensive work with Chinese companies and his direct involvement in leading some of the biggest CPEC projects makes him an ideal person to lead the next phase of CPEC
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2021









