نادیہ نوی والا کی کوششوں نے طالب علم کے خواب بدل دیے
ماہر تعلیم نے نابینا طالب علم کی اسکالرشپ کے حوالے سے برطانوی تعلیمی اداروں سے رابطہ کیا
پاکستان کی ماہر تعلیم نادیہ نوی والا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا بہترین استعمال کرتے ہوئے نابینا طالب علم حسن طاہر کا لندن کے کالج میں تعلیم حاصل کرنے والا خواب پورا کروادیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہر تعلیم نادیہ نوی والا نے اپنے ایک طالب علم کی کہانی شیئر کی جس پر صارفین انہیں خوب داد دے رہے ہیں۔ نادیہ نوی والا نے لکھا کہ کچھ سال قبل انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں امریکی خارجہ پالیسی پڑھائی تھی جہاں ان کے بہترین طلباء میں سے ایک نابینا بھی تھا۔
A few years ago, I taught US Foreign Policy at the National Defense University in Pakistan. One of my best students was blind.
He recently received an admissions offer from @KingsCollegeLon conditional on the International English Language Test (IELTS) run by @BritishCouncil…
— Nadia Naviwala (@NadiaNavi) August 5, 2021
انہوں نے لکھا کہ حال ہی میں نابینا طالب علم حسن طاہر کو لندن کے کنگز کالج میں داخلہ مل گیا جس کے لیے انہیں برٹش کونسل کی طرف سے انگلش زبان کا آئلٹس ٹیسٹ لازمی دینا تھا۔
نادیہ نوی والا نے اپنی ٹوئٹ میں طالب علم کی کہانی شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ جب حسن طاہر آئلٹس ٹیسٹ دینے گیا تو برٹش کونسل کی انتظامیہ نے نابینا طالب علم سے بریل ٹیسٹ لینے کے بجائے انہیں پرنٹ پیپر دے دیا اور وہی پیپر دینے پر مجبور کیا۔
ماہر تعلیم نے مزید لکھا کہ شیونگ اسکالرشپ کی طرف سے طالب علم کو 15 جولائی تک کنگز کالج لندن کی اسکالرشپ حاصل کرنے کا موقع دیا گیا لیکن اس کے لیے کوئی آسانی پیدا نہیں کی گئی جس کے باعث حسن طاہر نے دونوں مواقع ضایع کردئے۔
but when he showed up for the test in Pakistan they handed him a test in print rather than one in Braille, even though they knew he was blind. @BritishCouncil told him to come back on August 7 for a test in Braille but…
(2/4)
— Nadia Naviwala (@NadiaNavi) August 5, 2021
یہ بھی پڑھیے
پنجاب یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنے والا پہلا صوبہ
نادیہ نوی والا نے ٹوئٹر پر کنگز کالج لندن کی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ حسن طاہر ایک غیرمعمولی طالب علم ہیں جنہوں نے پاکستان میں مشکلات کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ کالج انتظامیہ کو اس منفرد قسم کے کیس پر دوبارہ نظرثانی کرنی ہوگی۔
نادیہ نوی والا کی ٹوئٹ پر شیونگ اسکالرشپ انتظامیہ نے اس کا نوٹس لے لیا اور نابینا طالب علم حسن طاہر کو آئلٹس ٹیسٹ دینے کا دوبارہ موقعہ فراہم کیا گیا۔ برٹش کونسل نے جب نابینا طالب علم سے بریل ٹیسٹ لیا تو حسن طاہر نے ٹیسٹ پاس کرلیا اور انہیں اسکالرشپ فراہم کردی گئی۔
حسن طاہر کی کامیابی پر اپنی ٹوئٹ میں ماہر تعلیم نادیہ نوی والا نے لکھا کہ ان کے ہونہار طالب علم نے رواں ہفتے آئلٹس ٹیسٹ پاس کرکے شیونگ اسکالرشپ حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے عدم مساوات والے اسٹرکچر کو درست کرنے اور ٹوئٹر پر ان سے رابطے میں رہنے پر برٹش کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا۔
UPDATE: @HassanTahir307 took the IELTS this weekend & has been awarded the @CheveningFCDO today. Thanks to officials @YounisFouzia @Shahla_Qayyum @MikeNith1 @CTurnerFCDO @aiaevans @BritishCouncil for correcting for structural inequity & engaging on Twitter. Thanks to all who RTed
— Nadia Naviwala (@NadiaNavi) August 9, 2021