حرا مانی کو میسی پر پیار آگیا
اداکارہ بارسلونا کلب سے زیادہ میسی کی مداح نکلیں۔
پاکستانی اداکارہ حرا مانی بھی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی مداح نکلیں۔ انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ میسی کے بارسلونا کلب چھوڑنے پر افسردہ دکھائی دیں تاہم انہوں نے میسی کو پیاری چیز کہہ دیا۔
ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر لیونل میسی کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ حرا مانی نے بھی بتادیا کہ وہ میسی کی فین ہیں۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ بارسلونا کلب میسی کے بغیر کچھ نہیں ہے اور میسی بارسا کے بنا کچھ نہیں۔ حرا مانی نے لیونل میسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ناقابل شکست ہیں۔ ساتھ ہی مداحوں سے کہا کہ میسی بڑی پیاری چیز ہے اس کو بھی تو سمجھو، اس کا بھی تو دل ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
نم آنکھوں کے ساتھ میسی بارسلونا کلب کو الوداع کہہ گئے
عام طور پر میسی کے مداح بارسلونا کے زیادہ مداح ہوتے ہیں لیکن حرا مانی کی پوسٹ سے ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ وہ بارسلونا کلب سے زیادہ میسی کی فین ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے دنوں لیونل میسی بارسلونا کلب کو الوداع کہتے ہوئے پریس کانفرنس میں رو پڑے تھے۔
A tearful Lionel #Messi confirms he is leaving FC #Barcelona after the club says it can no longer afford to pay his high wages without jeopardizing its future.https://t.co/AVT6CjuZrz pic.twitter.com/7gUDSS0bXr
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) August 8, 2021
واضح رہے کہ میسی اب پی ایس جی کلب کا حصہ ہیں اور مستقبل میں اپنے پرانے دوست فٹبالر نیمار کے ساتھ فٹبال کھیلنے کے حوالے سے پرجوش بھی ہیں۔